اشتہار

کمشنر کراچی نے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کمشنر نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144نافذ کردی اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتکار شالوانی کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت کسی بھی جگہ منڈی غیرقانونی ہیں، بکرامنڈیوں کے علاوہ کسی جگہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔

کمشنر نے کہا کہ غیرقانونی مویشی منڈیوں پر پابندی 4اگست تک جاری رہے گی، دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ جگہ جگہ مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک دباؤ اور آلودگی کا سامنا ہے، جگہ جگہ کچرا پھیل رہا ہے برساتی نالے بھی بند ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دیا تھا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں ایس اوپیز کے تحت کھولی جائیں گی جبکہ موبائل ٹیمز منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کرونا ٹیسٹ کرے گی، منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں