ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی جبکہ موبائل ٹیمز منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، سندھ بھرمیں مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کے منتظمین ایس اوپیز پر عملدرآمدکے پابند ہوں گے ، مرادعلی شاہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

اجلاس میں مویشی منڈیوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئےموبائل ٹیمز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گلی کوچوں میں مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئے ڈی سیزکو ہدایت کرتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی،

مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئےیونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہونگےتو بیماریاں پھیلیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں