اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے وار بتدریج تھمنے لگے،24 گھنٹوں میں کوروناکے32 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 5709 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 69 ہزار سے زائد تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکومت کی حکمت عملی کے مثبت تنائج نمایاں ہونے لگے اور کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر نے کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے میں1763 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 69ہزار191 تک جا پہنچی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے، املک میں کورونا سے مجموعی اموات 5709 ہوگئیں۔
نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد50ہزار307ہے، 24گھنٹےمیں ملک بھر میں 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک17لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور کورونا کے مریضوں کیلئے 1859وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2311مریض زیرعلاج ہیں اور اب تک 2 لاکھ 13ہزار175 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعدادایک لاکھ 15 ہزار213 ، پنجاب 91 ہزار 129 ، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 753 ، بلوچستان میں 11 ہزار570 ، اسلام آباد14 ہزار722 ،گلگت بلتستان ایک ہزارآٹھ سوچھیانوے اور آزاد کشمیرمیں ایک ہزار 961 کورونا کیسزسامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا خصوصی اجلاس کوئٹہ میں ہو گا، این سی او سی کا صوبائی سطح پر تیسرا خصوصی اجلاس ہوگا، اجلاس میں عیدالاضحیٰ، مویشی منڈیوں کےانتظام اور ہیلتھ گائیڈ لائنز پرغور ہوگا۔