تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

آسٹریلوی جنگلات آتشزدگی، تین ارب سے زائد جانور ہلاک یا دربدر ہونے کا انکشاف

سڈنی: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی غیر معمولی آگ کے نتیجے میں تین ارب سے زائد جانور ہلاک یا دربدر ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے تحقیق کی اور ڈیٹا جمع کیا تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے۔

تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے اس آگ کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’آتشزدگی کی وجہ سے تین ارب سے زائد جانور ہلاک یا دربدر ہوئے، زندہ بچ جانے والے جانوروں نے متاثرہ علاقے سے کسی دوسرے علاقے میں ہجرت کرلی‘۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

ماہرین نے اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکت یا دربدری کو جدید تاریخ میں جنگلی حیات کی بدترین تباہی میں سے ایک قرار دیا۔

تحقیقی ٹیم نے جانوروں کے ڈھانچوں اور برآمد ہونے والے اعضاء کے بعد اُن کے ٹیسٹ کیے اور پھر ہلاک ہونے والے جانوروں ، اُن کی نسلوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بنائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 14 کروڑ 30 لاکھ ممالیہ، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانور، 18 کروڑ پرندے اور 5 کروڑ دس لاکھ مینڈک متاثر ہوئے۔ منگل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کو یونیورسٹی آف سڈنی، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، یونیورسٹی آف نیو کاسل، چارلس اسٹرٹ یونیورسٹی اور کنزرویشن گروپ برڈ لائف آسٹریلیا کے سائنس دانوں کی جانب سے تیار کیا گیا۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ کرس ڈکمین کا فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ’ہم ابھی تک اس بات کا درست اندازہ نہیں لگاسکے کہ آگ لگنے سے کتنے جانور مرے، البتہ جو بچ گئے وہ خوراک، پناہ گاہ اور شکاریوں کے ہاتھ مر جائیں گے، یہ صورت حال اُن کے لیے بالکل بھی اچھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی جنگلات آتشزدگی، برج الخلیفہ پر متاثرین سے یکجہتی کے پیغامات آویزاں

واضح رہے کہ 2019 کے آخر اور 2020 کے آغاز میں آسٹریلیا بھر کے جنگلات اور خشک سالی سے متاثرہ زمین کے ایک لاکھ 15 ہزار اسکوائر کلومیٹرز سے زائد (44 ہزار اسکوائر میل) حصے پر آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل ماہرین کی ایک اور ٹیم جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے تحقیق کرچکی ہے جس کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیو ساؤتھ ویلز اور ویکٹوریا کی مشرقی ریاستوں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں اور ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوئے‘۔

Comments

- Advertisement -