اشتہار

کویت میں کرونا کی صورت حال کیا ہے؟ خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں عید قرباں کے پہلے روز کرونا کے 428 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دو مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کویت میں  کرونا کے 428 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 198 مریض کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کویت میں کرونا مریضوں کی تعداد 66 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ الصند نے بتایا کہ کویت میں کرونا کے جو کیسز سامنے آئے اُن میں سے 296 مقامی جبکہ 132 مریض غیرملکی شہری ہیں۔

مزید پڑھیں: کویتی حکومت کا غیر ملکی افراد کی سہولت کیلئے اہم اقدام

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوئی وہ متاثرہ افراد سے رابطے میں تھے اور انہوں نے میل جول کے سلسلے کو ترک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خود بھی متاثر ہوگئے۔

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ہونے والی اموات کے بعد ملک میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 447 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 134 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں