اشتہار

یوم استحصال، پاکستان نے 5 اگست کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے 5 اگست کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا، پاکستانی پوسٹ کے ذریعے پوری دنیامیں اس ڈاک کی ترسیل ہوگی، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا یوم استحصال 5 اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے 5 اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کااجرا کردیا ، اس موقع پر وفاقی وزرا مراد سعید اور شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا یوم استحصال 5اگست کوبھرپورطریقےسےمنایاجائےگا، خصوصی ڈاک ٹکٹ کااجرااس سلسلے کی یہ پہلی کڑی ہے، بھارت کشمیری عوام پرظلم وبربریت کاطوفان برپا کررکھاہے، پوری قوم پانچ اگست کو یوم استحصال منائے گی، یوم استحصال کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراکیا ہے۔

- Advertisement -

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی، 5اگست ہماری اور کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، عوام سےدرخواست ہے 5اگست کو بھرپور طریقے سے کشمیریوں سے یکجہتی کریں۔

، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دنیا اور کشمیریوں کوپتا چلنا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، ایمبیسیزلیڈر شپ سے سیکھتی ہیں انسٹرکشن لیتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیرکازپرکافی سیریزاورگرم جوش ہیں، پارلیمنٹ میں بھی کشمیرکاز کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے فعال کردار ادا نہیں کیا، اب وزیراعظم خود اس مسئلے کو لیڈ کر رہے ہیں تو نتائج مثبت ہوں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا گزشتہ سال5اگست کومودی کی طرف سےغاصبانہ اقدام اٹھایا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مودی کی سوچ سے پوری دنیا کوآگاہی دی، وزیراعظم نے بتایا مودی صرف کشمیرنہیں بھارت کیلئےبھی خطرہ ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےیواین میں جس اندازسے کشمیرکا مقدمہ لڑا، اس کی مثال نہیں ملتی ، یواین میں کشمیر کا مقدمہ اٹھانے پر کشمیر کاز کو بھرپور پذیرائی ملی اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پہلی بار کشمیرپر مظالم پر بات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5اگست کےسلسلے میں ڈاک ٹکٹ کے اجراکا انعقاد کیا گیا ہے، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کشمیریوں کو بےدردی سے قتل  کیا جارہا ہے، کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی، کشمیرہماری شہ رگ ہے، انشااللہ بہت جلد آزاد ہوگا، کشمیرکی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا میں بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فارم پر لڑا، پاکستانی پوسٹ کے ذریعے پوری دنیامیں اس ڈاک کی ترسیل ہوگی۔

مراد سعید نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اندرونی مسئلہ سمجھتاتھا تو آج انٹرنیشنلائز ہوگیا ہے، مودی کی سوچ ہندوتواکا فلسفہ بے نقاب ہوگیا ہے، کشمیرکاز رکنے والا  نہیں، دنیا بھر میں پہنچائیں گے، سلامتی کونسل می ں مسئلہ کشمیر زیر بحث آنا پاکستان کی کامیابی ہے ، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں