رنگ پور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں خدائی اڈا کے قریب وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سردار عثمان بزدار نے حادثے سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔
پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثات، میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جولائی کو صوبہ پنجاب کے دو مختلف شہروں میں خطرناک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔