ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ویڈیو اسکینڈل کیس، جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔گیا

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج اور ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ارشد ملک پر عائد ہونے والے الزامات سچ ثابت ہوئے، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کی

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کو صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا مگر وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جس کی بنیاد پر انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جج ارشد ملک برطرفی، ’مسلم لیگ ن بلیک میلر مافیا کی سرپرستی پر قوم سے معافی مانگے‘

یاد رہے کہ تین جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے اُس وقت کیا جب ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں تھیں۔

لاہورہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل سات سینئرججز نےاجلاس میں ارشد ملک کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی میں جسٹس محمد امیر بھٹی، شہزادہ احمد خان سجاد علی خان ، جسٹس عائشہ ملک جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جج ارشد ملک برطرفی، شہباز گل کا ویڈیو بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

خیال رہے ارشد ملک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، انہوں نےچوبیس دسمبردو ہزار اٹھارہ کو نوازشریف کوالعزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سات سال سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں