تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اعلان کیا ہے کہ ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کل شجر کاری مہم میں ٹائیگرفورس کے رضا کار بھرپور شرکت کریں گے، ہم ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے، ارکان اسمبلی، وزرا، وزرائے اعلیٰ بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک دن میں35لاکھ پودےلگانےکاہدف مقررکیا ہے جبکہ 10 ارب درخت لگانے کے ہدف پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے 6 اضلاع ایسے ہیں جہاں اگر شجر کاری نہ کی گئی تو وہ علاقے 2050 تک رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں والےممالک میں پانچویں نمبرپرہے، ماحول کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے لاہور میں جلد جدید الیکٹریکل موٹرسائیکل، رکشےچلیں گے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے، پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ماحول دوست رکشے اور موٹرسائیکلیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگرز فورس ڈے کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے صوبائی حکومتیں متحرک

یاد رہے کہ کل ملک بھر میں ٹائیگرز فورس کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا جس کے تحت کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑٰ شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

- Advertisement -