تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پنجاب: سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنےکے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس، عجائب گھر سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سینیٹائزیشن کا سختی سے خیال رکھا جائے گا، تمام مقامات پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیرگاہ پر جگہ کے لحاظ سے 60 فیصد لوگوں کوداخلے کی اجازت ہوگی، ماسک کے بغیر آنے والے شخص کو واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ بزرگوں اور کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کے ایس او پیز جاری

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والوں کو سماجی فاصلے کا ہر صورت خیال رکھنا ہوگا اور انہیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، اگر کسی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اُسے فوری طور پر تفریحی گاہ سے بے دخل کردیا جائے گا۔

قبل ازیں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کھولنےکے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) جاری کیے۔

ایس او پیز  کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ فاسٹ فوڈ،ریسٹورنٹس کے ہالز میں سماجی محفلوں کی اجازت نہیں ہو گی، گنجائش کے لحاظ سےصرف50 فیصدلوگوں کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں