جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ اریشا، 3 سالہ باقر دم توڑ گئے، بچوں کی لاشیں 4 سے 5 دن پرانی ہیں۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے 3 بچوں زہر دیکر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر نجی بینک میں افسر ہے جب واقعہ رونما ہوا تو وہ کراچی سے باہر تھا، عابد علی 7 اگست کو نوابشاہ گیا تھا آج واپسی پر گھر میں بیوی، بچوں کو مردہ پایا۔

شوہر نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ متوفیہ اسما کا گھر میں لڑائی جھگڑا معمول تھا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر ظفر وال میں عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں