اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 591 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اموات کم ترین سطح پر آ گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 2 اور سندھ،گلگت بلتستان میں ایک ایک مریض کا انتقال ہوا جس کے بعد کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 235 ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 591 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 ہے، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 کرونا وائرس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 956 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 24 لاکھ 39 ہزار 8582 ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 121 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔