اشتہار

جنگل کے بادشاہ کو شکست، زیبرے کو نئی زندگی مل گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہوشیار زیبرے نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ننھے زیبرے کو شیر کے جبڑے سے نکال لیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

غیرملکی جبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگل میں زیبرے کے بچے پر شیر نے اس وقت حملہ کیا کہ جب وہ اپنے ٹھکانے کی طرف جارہا تھا، شیر نے جیسے ہی گردن دبوچا تو پاس کھڑے زیبرے نے بھی ہلہ بول دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کمال مہارت سے زیبرے نے بچے کو بچایا، اس سے قبل کے شیر دوبارہ حملہ کرتا زیبرے نے پچھلی لات شیر کے منہ پر دے ماری جس سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔

- Advertisement -

صارفین نے اس منفرد منظر کو خوب سراہا اور زیبرے کی صلاحیت کو داد دی۔ ایک نے لکھا کہ اس ویڈیو میں ہمارے لیے سبق موجود ہے کہ جب سب ساتھ چھوڑ جائیں تو کوئی نہ کوئی ہماری مدد کے لیے ضرور ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں