اشتہار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : دہشت گرد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض ظلم و بربریت کی علمبردار بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں پر قیامت ڈھا دی، درندہ صفت بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیلورڑا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجواں کو شہید کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوجوانوں کی شہادت کے بعد کلگام میں عوام نے احتجاج شروع کردیا۔

اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کیلورڑا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی تاکہ مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔

یاد رہے کہ 4 جولائی کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں آپریشن کے دوران ایک کار سوار کو گاڑی سے نیچے اتار تین سالہ نواسے کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں