اشتہار

بل کی عدم ادائیگی پر اسپتال انتطامیہ نے جبراً نومولود خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کےلیے رقم نہ ہونے پر جوڑے کا نومولود بچہ زبردستی خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جبرآ نومولود کو خریدنے کا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش پیش آیا، جہاں شہر آگرہ میں واقع اسپتال نے 35 ہزار روپے بل کی ادائیگی نہ کرنے پر جوڑے پر زبردستی نومولود بچہ خرید لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور شیوچرن اور اس کی بیوی ببیتا سے اسپتال انتظامیہ نے 1 لاکھ روپے کے عوض ان کا نومولود خریدا ہے کیونکہ والدین کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے۔

- Advertisement -

اسپتال مینیجر سیما گپتا کا کہنا ہے کہ والدین نے بچہ فروخت نہیں کیا بلکہ گود لینے کےلیے دیا ہے اور اس عمل کےلیے باقاعدہ انہوں نے کاغذی کارروائی بھی مکمل کی ہے۔

دوسری جانب جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم پڑھنا لکھنا نہیں جانتے، ہم نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات پر انگوٹھا لگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ جوڑے کے پہلے بھی پانچ بچے ہیں جبکہ شیو چرن رکشہ چلاتے ہیں اور دن بھر میں 100 روہے کماتے ہیں جبکہ ان کا بڑا بیٹا جوتے بنانے کی فیکڑی میں کام کرتا تھا جو کرونا وبا کے باعث بند ہوچکی ہے۔

مجسٹریٹ پربھو این سنگھ نے نومولود بچے کی مبینہ فروخت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں