اشتہار

ساس اور بہوؤں میں جھگڑے کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

جودھپور: بھارتی ریاست راجستھان میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر 3 بہوؤں نے مل کر ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دردناک واقعہ ضلع جودھپور کے گاؤں متوڑا میں پیش آیا جہاں 3 بہوؤں نے لڑائی جھگڑوں اور تنازعات پر معمر ساس کا گلا گھونٹ دیا۔

قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لاش کو پھندے سے لٹکا دیا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ خاتون نے اپنی جان خود لے لی۔

- Advertisement -

جھگڑوں سے پریشان  3 بہوؤں نے ساس کا کر ڈالا قتل، اور پھر کی ایسی خوفناک حرکت، جانئے پورا معاملہ

شک ہونے پر ساس کے رشتہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی اور مقدمہ درج کروایا، بہوؤں نے ایف آئی آر سے روکنے کے لیے ہنگامہ کھڑا کیا مگر مقتولہ کے لواحقین نے تمام دباؤ مسترد کردیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کروایا تو گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہوگئی، حقیقت سامنے آنے پر پولیس نے تینوں بہوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ہی تینوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ روز بہ روز کے جھگڑوں، تنازعات اور پریشانیوں سے تنگ آ کر انہوں نے ساس کو قتل کر دیا اور لاش کو پھندا لگا کر لٹکا دیا۔بہوؤن میں دو سگی بہنیں ہیں جب کہ تیسری چچازاد بہن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں