اشتہار

ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت نے کورونا کیسز میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ، ایک دن میں تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جو دنيا کے کسی بھی ملک ميں ايک دن ميں رپورٹ کيے جانے والے سب سے زيادہ کيسز ہيں جبکہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔

بھارت میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 67 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار 374 اموات ہوئیں اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے، جہاں 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 89 ہزار 964 اموات ہوئیں جبکہ برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

يہ اعداد و شمار صرف تصديق شدہ کيسز کی بنياد پر مرتب کیے گئے ہيں، ماہرين کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرين کی حقيقی تعداد کہيں زيادہ ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں