اشتہار

طالبان قیدیوں کی رہائی مکمل، افغان مذاکراتی ٹیم دوحہ روانگی کےلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی مکمل ہونے کے بعد مذاکراتی ٹیم دوحہ روانگی کےلیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کو رہائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد افغان مذاکرات کار اور اعلیٰ عہدیدار طالبان سے امن مذاکرات کےلیے دوحہ جائیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان مفاہمت کونسل نے ابھی تک روانگی کےلیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکم ترجمان افغان قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ براہ راست مذاکرات جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ طالبان نے افغان حکومت کو 5 ہزار قیدیوں کی فہرست دی تھی جس کے تحت ماسوائے 7 کے تمام جنگجوؤں کو مرحلہ وار رہا کردیا گیا ہے۔

افغان حکومت نے طالبان کے تمام قیدیوں کو رہا کردیا

طالبان ذرائع نے بھی تمام قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔ حکومت کے پاس آخری 400 طالبان جنگجوؤں کا گروہ موجود تھا جسے آزاد کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں