اشتہار

ہماری پرسکون نیند کی خاطر فوجی جوان روز خطرات کا سامنا کرتے ہیں، مہوش حیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مادرِ وطن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذارنہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو  خراج تحسین پیش کیا۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مادر وطن کے لیے قربانیاں دینے والے مسلح افواج کے جوانوں کو سلیوٹ پیش کیا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں مسلح افواج کے اُن تمام جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کو بچانے کے لیے قربانیاں دیں‘۔

- Advertisement -

مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اُن تمام شہدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر روزانہ موت کا سامنا کرتے ہیں تاکہ ہم ہر رات سکون کی نیند سو سکیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے پر بھی ہم سب آپ (افواج) کے شکر گزار ہیں‘۔

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’میں اُن جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جو ہماری زندگیوں کو بنانے کے لیے بنا خوف و خطر موت کا سامنا کرتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں