اشتہار

گلوکار و اداکار ندیم جعفری کرونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف پاکستانی گلوکار و اداکار ندیم جعفری بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے والی پاکستانی شوبز شخصیات میں گلوکار و اداکار ندیم جعفری کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

ندیم جعفری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹی وی اسٹار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے درخواست کہ ان کے بہترین دوست اور اداکار و گلوکار ندیم جعفری کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی صحت یابی کےلیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ ندیم جعفری کا شمار 90 کی دہائی کجے مقبول ترین موسیقاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بہت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

ندیم جعفری معروف میوزیکل بینڈز کے ساتھ پرفارم کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ندیم جعفری سے قبل شہزاد رائے، ابرار الحق سمیت متعدد شوبز شخصیات کوویڈ 19 کا شکار ہوئیں ہیں، جو ایک سے ڈیڑھ ماہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں