جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 441 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 441 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 365 ہو گئی ہیں،اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے،ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد 5540 ہے۔

کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

خیال رہے رواں ہفتے 6 ستمبر کو یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں