اشتہار

چین، مضر اثرات سے پاک کرونا ویکسین کی لاکھوں افراد پر کامیاب آزمائش

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں لاکھوں شہریوں پر 2 تجرباتی کرونا ویکسینز کا استعمال کیا گیا جس کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری ویکسین کمپنی چائنا نیشنل بائیو ٹیک گروپ (سی این بی جی) کے زاؤ سونگ نے چائنا نیشنل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک لاکھوں شہریوں کو کمپنی کی دو تجرباتی ویکسینز دی گئیں جو اس وقت کلینکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین استعمال کرنے والے کسی بھی فرد میں کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی کوئی وائرس سے دوبارہ متاثر ہوا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کورونا مریض صحتیابی کے بعد بھی خطرے کی زد میں رہتا ہے، ماہرین کا انکشاف

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کے سربراہ زینگ زونگائی نے بتایا تھا کہ جولائی سے اہم ورکرز کو لگ بھگ ایک ماہ سے تجرباتی کورونا وائرس ویکسین کا استعمال کرایا جارہا ہے تاکہ وہ کووڈ 19 سے محفوظ رہ سکیں۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کا ٹرائل معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ ایک رضاکار میں مضر اثرات کی تصدیق ہونا ہے۔

یہ ویکسین اس وقت ٹرائل کے آخری مرحلے سے گزر رہی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ بہت جلد اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے، زاؤ سونگ نے ویکسین کا نام ظاہر نہیں کیا مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سی این بی جی کی 2 تجرباتی ویکسینز میں سے کوئی ایک ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں