تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

دبئی میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں کمی

دبئی میں کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق شہریوں کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان دنئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمی کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 370 سے 250 درہم پر آگئی ہے اور دبئی بھر میں کم کی گئی قیمتوں کا نفاذ ہو گیا ہے۔

اتھارٹی نے یہ اقدام کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کو قابل رسائی بنانا ہے۔ یہ پیش رفت احتیاطی و حفاظتی اقدامات کے تحت موثر طبی شخیض کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کویڈ 19 کے تدارک اور انسداد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی معاشرے اور شہریوں کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حتیٰ الامکان کوششیں کی جائیں گی۔

عام طور پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ’سواب ٹیسٹ‘ یا پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کی جا رہی ہے۔

اس ٹیسٹ کو کرنے کے لیے مشتبہ متاثرہ شخص کے منھ یا ناک کے ذریعے نمونہ لیا جاتا ہے۔ سواب ٹیسٹ ’پولیمریز چین ری ایکشن‘ یعنی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے موزوں ہے۔

Comments

- Advertisement -