اشتہار

پاکستانی معیشت سنبھل گئی، عالمی میڈیا کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پاکستان میں معیشت کی افزائش کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وبا چھٹتے ہی پاکستانی معیشت پھلنے پھولنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بڑی بڑی معیشتیں مشکلات سے دوچار ہوگئی تھیں، پاکستان بھی ان میں سے ایک ہے جس کی معیشت وبائی صورتحال پر قابو کےلیے لگائے گئے لاک ڈاون کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم اب سنبھلنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستانی کی افزائش کی خبریں عالمی میڈیا میں بھی نشر ہونا شروع ہوگئی ہیں، امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے تفصیلی رپورٹ شائع کردی۔

- Advertisement -

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی رخصتی کے بعد پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ہے، ایندھن سے لیکر سیمنٹ تک کی فروخت ریکارڈ سطح کو چھورہی ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی معمول پر لوٹ رہی ہے، مینوفیکچرنگ شعبہ مسلسل دوسرے ماہ سے نموکے راستے پر چل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں