اشتہار

سعودی حکومت نے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے کے لیے اجازت نامے کے حصول کا طریقہ کار جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک جانے سے متعلق طریقہ کار 15 ستمبر سے سفری پابندیاں جزوی طور پر ہٹانے کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری بیرون ملک جانے کے لیے اجازت نامہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی شہری اجازت نامہ آن لائن حاصل کرنے کے لیے ابشر ویب سائٹ پر جائیں ‘خدماتی’ کا بٹن اور پھر الجوازات (محکمہ پاسپورٹ) کو پیش کریں۔

- Advertisement -

اس کے بعد مرکز الرسائل وطلبات (پیغامات) اور درخواستوں کے مرکز) کے خانے کا انتخاب کر کے معلومات درج کریں۔ محکمہ پاسپورٹ کا انتخاب کریں پھر استثنائی سفر اجازت نامہ سروس پر جائیں اور سفر کے لیے مطلوبہ دستاویزات منسلک کرنے کے بعد درخواست پیش کریں۔

سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ باہر جانے کا اجازت نامہ مخصوص زمروں کے لیے ہے۔

1- سرکاری مہم پر مامور سرکاری ملازم ( شہری وفوجی)

2- بیرون ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور اتاشیوں کے کارکنان، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے ملازم، ان کے اہل خانہ اور متعلقین۔

3- بیرون مملکت سرکاری، نجی یا بغیر منافع والے اداروں کے مستقل ملازم اور مملکت کے باہر تجارتی اداروں یا کمپنیوں میں ملازمین کی خصوصیات رکھنے والے کارکن، تجارتی اور صنعتی کام نمٹانے کے لیے سفر پر مجبور سرمایہ کار، ایکسپورٹ، مارکیٹنگ یا سلز کے وہ ڈائریکٹر جنہیں اپنے کلائنٹس سے ملاقاتیں ضروری ہوں۔

4- بیرون ملک علاج کے لیے سفر پر مجبور وہ مریض جن کے پاس میڈیکل رپورٹس ہوں خصوصاََ کینسر کے مریض اور پیوند کاری کے حاجت مند۔

5- اسکالر شپ اور اپنے خرچ پر تعلیم حاصل کرنے والا طلباء، میڈیکل فیلو شپ پروگراموں میں تربیت لینے والے وہ شہری جنہیں تعلیم یا تربیت کے لیے ان ممالک کا سفر ضروری ہو جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا تربیت لے رہے ہیں۔

6- انسانی مسائل سے دوچار افراد، خاص طور پر وہ سعودی شہری مرد یا خاتون جو بیرون مملکت مقیم اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے جانا چاہتے ہوں یا ایسے شہری جن کے شوہر، بیوی یا ماں باپ میں سے کسی ایک یا اولاد میں سے کسی ایک کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہو۔

7- بیرون مملکت مقیم افراد اور ان کے وہ ساتھ وہ افراد جن کے پاس مملکت سے باہر قیام کا ثبوت ہو۔

8- بین الاقوامی اور علاقائی اسپورٹس سرکاری اسپورٹس پروگراموں کے شرکا اس میں کھلاڑی اور اسپورٹس کلب کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے افراد شامل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں