اشتہار

پلے اسٹیشن کے دیوانوں کا انتظار ختم

اشتہار

حیرت انگیز

پلے اسٹیشن میں دلچسپی رکھنے والوں کو سونی کمپنی نے اچھی خبر سنا دی، اب پلے اسٹیشن فائیو رواں سال کے آخر میں صارفین کی پہنچ میں آجائے گا۔

اگر آپ سونی کے نئے پلے اسٹیشن 5 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان آخرکار کردیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پلے اسٹیشن فائیو صارفین کے لیے 2020 کے آخر میں دستیاب ہوگا، کمپنی کا کہنا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار رمبل ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی کو دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پھر رواں سال جون میں کمپنی نے اس کے کنسول کو متعارف کرایا تھا تاکہ صارفین جان سکیں کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا۔ پی ایس 5 کا اسٹینڈ عمودی ہے بالکل ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح جبکہ یہ 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک 4 کے بلیو رے ڈرائیو اور دوسرا پیور ڈیجیٹل ایڈیشن۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی ایس 5 کا ڈیجیٹل ورژن آپٹیکل ڈرائیو کے بغیر ریگولر ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ایڈیشن زیادہ سستا ہوگا تاہم کمپنی نے اس وقت قیمت کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پلے اسٹیشن 5 امریکا، جاپان، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں 12 نومبر سے دستیاب ہوگا جبکہ یورپ اور دیگر ممالک میں یہ 19 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم چین میں صارفین کو زیادہ انتظار کرنا ہوگا۔

مختلف ممالک میں پری آرڈر کے ذریعے 17 ستمبر سے اسے بک کرایا جاسکتا ہے جس کی قیمت 400 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں