اشتہار

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات : اداکارہ شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اداکارہ شان شاہد نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور تعمیر نو کے لئے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں ہمیشہ یقین تھا کہ یہ دن آئے گا ، جب ہم فخر ، اقدار اور اپنی ثقافتی طاقت کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

- Advertisement -

ادکار شان شاہد نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی تشخص،تہذیب،ثقافت کواجاگرکرنےکےحوالےسےاجلاس ہوا تھا ، جس میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک وقوم کےمنفردتشخص کواندرون،عالمی سطح پراجاگر کرناہے، پاکستانیت کا فروغ اور نوجوان نسل کوقومی ورثے سے روشناس کرانا ترجیح ہے، سینما معاشرتی اقدار، تہذیب وتمدن اجاگر کرنے میں اہم کرداراداکرتا ہے۔

وزیراعظم کی سینماانڈسٹری کی بحالی کی تجاویز پر جلد از جلد روڈ میپ پیش کرنے اور مقامی سطح پرفلموں کی تیاری کیلئے مراعاتی پیکیج پر بھی لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان مووننگ فارورڈ #PakistanMovingForwardکا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وزیر اعظم نے ملکی ثقافت اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں