اشتہار

کرونا وائرس کی دوسری لہر، برطانیہ میں نئے سال کے جشن کی تقریبات منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت کے میئر صادق خان نے کرونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر  نئے سال کی آمد پر کی جانے والی روایتی آتش بازی کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کے دوبارہ بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکومت ایک بار پھر لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کا سوچ رہی ہے، وزیراعظم بورس جانسن نے کیسز کو دوسری لہر قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کرنے کی سفارش کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سالوں سے جاری آتش بازی کا مظاہرہ امسال منعقد نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کرونا کے باعث جمعے کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا مطلب مسلسل گیارہ سال سے منعقد ہونے والی آتش بازی اس بار نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ لندن کی مقامی حکومت نے رواں سال اگست میں آتش بازی کے لیے 1.2 ملین پاؤنڈ مختص کیے تھے۔ دوسری جانب برطانوی محکمہ صحت کے سیکریٹری میٹ ہنکاک کا کہنا تھا کہ ’ہم دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کے خواہش مند ہیں تاہم اگر ضرورت محسوس ہوئی اور صورت حال خراب ہوئی تو دوبارہ پابندیاں عائد کرسکتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں