اشتہار

نیوزی لینڈ الیکشن: کیا جسینڈا آرڈرن دوبارہ اپنی حکومت بناپائیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں عام انتخابات سے متعلق ہونے والی عوامی رائے شماری میں وزیراعظم جسینڈا آرڈرن ایک بار پھر عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اسی ضمن میں ایک عوامی رائے شماری ہوئی جس میں عوام سے پوچھا گیا کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیں گے۔

رائے شماری کے نتائج کے مطابق 48 فیصد عوام نے حکومتی جماعت ‘لیبرپارٹی’ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نیشنل پارٹی 31 فیصد عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ میں اس سے قبل بھی عوامی رائے شماری ہوچکی ہے، جولائی کے نتائج میں 53 فیصد عوام نے انتخابات میں جسینڈا آرڈرن کی جماعت کو ووٹ کاسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

کروناوائرس: نیوزی لینڈ نے بڑا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق کوئی بھی جماعت انتخابات میں 62 سیٹیں حاصل کرکے باآسانی اپنی حکومت بناسکتی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں وبائی مرض کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے ملک میں الیکشن رواں سال 17 اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا، جبکہ ملک میں عام انتخابات رواں سال 19 ستمبر سے ہونا تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں