لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں 10نئی پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا، کمشنر لاہور ڈویژن کو نئی پنگاہ گاہوں کے لیے جگہیں تلاش کرنے کی ہدایات کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں دس نئی پناہ گاہیں بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے بجائے کرایہ کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 5پناہ گاہوں سے متعلق کرائے کی عمارتوں کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوچکا ہے، پناہ گاہوں میں سہولتوں کا انتظام محکمہ سوشل ویلفیئر کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا افراد کے لیے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بے سہارا افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم
92 عارضی پناہ گاہوں میں 17 سو سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا جنہیں کھانے پینے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں 8 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جن میں 241 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔