پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

انٹرنیشل ٹیم کے اگلے ماہ پاکستان آنے کی تصدیق، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے زمبابوے کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ سپرلیگ کے تینوں ون ڈے میچز ملتان جبکہ ٹی ٹوینٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز بغیر تماشائیوں کے کھیلی جائے گی۔

ملتان میں پہلا ون ڈے میچ  30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا تین نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم گیارہ نومبر کو اسلام آباد سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ پی سی بی نے بھی بتایا کہ مہمان ٹیم 32 رکنی اسکواڈ کے ساتھ آرہی ہے، وطن پہنچنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ زمبابوے نے مجوزہ دورہ پاکستان کے لیے 12 ستمبر کو25 رکنی تربیتی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

آل راؤنڈر چمو چیبھا بھا کی قیادت میں مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، جب کے دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، سکندر رضا اور اروائن جیسے سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 12 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔2008 میں آخری بار ملتان میں میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ زمبابوے کا 5 سال میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان کیلیے زمبابوے نے تربیتی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پی سی بی نے ملتان میں ہونے والے میچز کو دیکھتے ہوئے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کردیا جو تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

چیئرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ تیونگوا موخولانی پُرامید ہیں کہ انہیں حکومت کی طرف سے پاکستان کے دورے کی اجازت مل جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں