بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف تحریک کا پلان تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک کا پلان بنا لیا۔ جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم نامی تحریک حکومت کے خلاف منصوبے بنا رہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں کے حوالے سے تجاویز تیار کرلی ہیں۔

ذرایع نے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر میں 2،2 جلسے کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ11 اکتوبر کو کرنے کی تجویز پلان کا حصہ ہے جبکہ اپوزیشن کا دوسراجلسہ اکتوبر کے آخر میں کرائے جانے پر غور کیا جائے گا۔

اسی طرح اکتوبر کے بعد 2جلسے نومبر میں کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے دسمبر سے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم نے تمام تجاویز خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیں، کمیٹی جلسوں اور مظاہروں کی تاریخ و مقام پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے، تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر متفق ہیں، تحریک ملکی سیاسی تاریخ میں حقیقی سیاسی تبدیلی لائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی میں ہر جماعت کے دو ممبران شامل ہوں گے، چاروں صوبوں میں پی ڈی ایم اے کے مرکزی جلسے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں