تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سعودی محکمہ کسٹم کا سگریٹ اور تمباکو مصنوعات سے متعلق اہم بیان

ریاض: سعودی محکمہ کسٹم نے سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کی درآمدگی سے متعلق طریقہ کار اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقامی اور غیرملکی کتنی مقدار میں مذکورہ مصنوعات درآمد کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم نے تمباکو مصنوعات کی درآمد کا طریقہ کار اور وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی اور غیرملکی 2400 سگریٹ اور 2 کلو گرام شیشہ تمباکو درآمد کرسکتے ہیں، اور جو مسافر اپنے ساتھ مذکورہ مصنوعات مملکت لانا چاہتے ہیں وہ بھی اسی مقدار کے پابند ہوں گے۔

محکمہ کسٹم کے مطابق شہری ایئر کارگو، پوسٹ آفس یا ایکسپریس میل سروس کے ذریعے تمباکو مصنوعات درآمد کرسکیں گے، جبکہ یہ قوائط وضوابط صرف 3 مان تک کے لیے ہیں، اور یہی ضابطہ مسافروں پر بھی لاگو ہوگا۔

سعودی عرب : سگریٹ پینے پر کتنی سزا ہوگی؟ نیا قانون منظور

محکمہ نے خبردار کیا کہ جو بھی شہری اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مقدار سے زیادہ تمباکو مصنوعات لانے پر اسے ضبط کرلی جائیں گی، تمباکو مصنوعات پر کسٹم فیس سو فیصد ہوگی۔

درآمدگی سے متعلق 100 فیصد خصوصی ٹیکس اور 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے۔

البتہ جو مسافر اپنے ساتھ 200 سگریٹ اور تمباکو 500 گرام سے زیادہ نہ لائیں تو ان پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوں گے، اور یہ ضابطے صرف 18 سال سے زائد عمر کے لیے شہریوں کے لیے ہیں جبکہ یہ پالیسی بری سرحدی چوکیوں سے آنے جانے والے مسافروں، عام درآمدکنندگان پر لاگو نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -