اشتہار

مداحوں‌ نے ہانیہ عامر کو کس مشہور گلوکار کا فی میل ورژن قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کا انگریزی گانا سننے کے بعد انہیں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اداکاری کے میدان میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے لیکن اب انہوں نے انگریزی میں گانا گاکر مداحوں کی توجہ مزید اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانا گاتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

یوں تو پاکستانی اداکارہ عرصے سے سوشل میڈیا پر اپنی گانے کی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اداکارہ کا انگریزی گانا صارفین کو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔

اداکارہ کی پے در پے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے سے لگتا ہے کہ مستقبل میں وہ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں