تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کیا امریکی صدر میں کرونا کی تشخیص ایک چال ہے؟

واشنگٹن: ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کروناوائرس میں مبتلا ہونے کو ایک ممکنہ چال قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل مور نے ٹرمپ میں کرونا کی تشخیص سے متعلق شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتی ہے امریکی صدر نے انتخابات ملتوی کرنے کے لیے یہ چال چلی ہو اسی لیے وہ کرونا کا شکار ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر جاری اپنی طویل پوسٹ میں فلم ساز کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ خود کو کرونا کے مریض قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ نومبر میں ہونے والا الیکشن ملتوی بھی کرنا چاہتے ہوں۔

مائیل مور کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اسی ضمن میں ہم یقین نہیں کرسکتے کہ وہ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ہر ایک گھنٹے میں دو سے تین بار جھوٹ بولتے ہیں۔

کروناوائرس: ٹرمپ کی طبیعب اب کیسی ہے؟ اہم بیان سامنے آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یقین ہوگیا ہے کہ وہ انتخابات ہار جائیں گے، لوگ اب ان سے نفرت کرنے لگے ہیں، عوام امریکی صدر کو مزید اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوجی اسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیماری کے اگلے چند ایام اصل امتحان ہوں گے، جلد صحت یاب ہوکر امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی مہم میں شامل ہوجاؤں گا، صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -