تربت: بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فوجی جوان شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک وسیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا، فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،، بلوچستان میں 15، شمالی وزیرستان میں 6 اور باجوڑ میں ایک اہلکار شہید ہوا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6اہلکار شہید
دو روز قبل کوسٹل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں رزمت کےقریب بارودی سرنگ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔