اشتہار

شہریت کا حصول، کویت میں جعلسازی کرنے والے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : عدالت نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے کویت شہریت حاصل کرنے والے متعدد افراد کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی عدالتوں نے شہریت کے حصول کےلیے متعدد کیسز پر سماعت کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے درجنوں افراد کو جھوٹی گواہی دینے اور جعلسازی کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

کچھ دلچسپ کیسز کی کہانی اپنے قارئین سے شیئر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

عدالت میں ایک ایسے شخص کا کیس آیا جس کا بیٹا اس سے عمر میں صرف گیارہ سال چھوٹا تھا اور جب ان صاحب سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری شادی دس برس کی عمر میں ہوگئی تھی اسی لیے میرا بیٹا میرا ہم عمر ہی لگتا ہے۔

ایک اور کیس میں عدالت نے 21 افراد کو جیل کی ہوا کھلائی جو اجرتی بیٹے بنے ہوئے تھے، مذکورہ افراد کو ایک کویتی شہری نے اپنا بیٹا ظاہر کیا ہوا تھا جو اس کے حقیقی بیٹے نہیں تھے بلکہ 200 دینار ماہانہ پر بیٹے بنے ہوئے تھے۔

کویت میں دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کو اس کے 8 بیٹوں نے شوہر کے انتقال کے بعد گھر سے نکال کر ساری جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کے بیٹے نہیں بلکہ شہریت کی خاطر میرے شوہر نے انہیں اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا۔

خاتون نے درخواست پر تحقیقات ہوئیں تو فیصلہ خاتون کے حق میں آیا، جس کے بعد عدالت نے سب کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں