تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کتے کے کاٹنے کا مقدمہ میونسپل افسر کیخلاف درج کرنیکا حکم

سکھر: سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے آوار کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ میونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے میونسپل افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔

میونسپل افسران نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، حالیہ دنوں میں کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 5 افراد زخمی

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور چیف میونسپل سمیت دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے تین تلوار کے قریب پاگل کتے نے شہریوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ سندھ میں آئے روز کتے کے کاٹے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اب تک متعدد بچے پاگل کتے کے کاٹے کا شکار ہو کر جانوں سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں، اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم موجودگی بھی کراچی سمیت سندھ بھر کا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -