اشتہار

2025 تک کروڑوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ورلڈ اکنامک فورم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے مستقبل میں ساڑھے 8 کروڑ افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے ٹیکنالوجی کا انقلاب آتا جارہا ہے اسی کے ساتھ انسانی ضرورت بھی کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ اب انسانوں کا کام بھی مشینوں نے سنبھال لیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 تک 8.7 کروڑ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں تاہم 9.7 ملین نئے روزگار کے مواقع سامنے آئیں گے، جو مشینوں، انسانی افرادی قوت اور نئے عمل کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ہوگی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک افرادی قوت 15.4 فیصد سے 9 فیصد ہوجائے گی، نئی ملازمتیں بھی 7.8 فیصد سے بڑھ کر 13.5 فیصد ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں