تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نون لیگ کے مفرور قائد کی مشکلات میں اضافہ، مذمتی قرارداد منظور

پشاور: نون لیگ کے مفرور قائد نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے، جہاں ان کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور اسمبلی میں قرارداد پی ٹی آئی کی رکن رابعہ بصری نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کی تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، لغو الزامات سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی کی رکن رابعہ بصری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کےخلاف تقاریر پر پابندی لگانی چاہیے۔

واضح رہے کہ نون لیگ کے مفرور قائد نے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے جوکہ گوجرانوالہ میں منعقد کیا گیا تھا، میں ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، اس کے علاوہ جلسے میں موجود اپوزیشن رہنماؤں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقاریر : نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھجوا دی گئی، رپورٹ میں معاہدے کی خلاف ورزی پر آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویزدی گئی تھی.

رپورٹ میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جلسہ مقررہ وقت پرختم نہیں کیا گیا، جلسے اور لاہور سے گوجرانوالہ تک ریلیوں میں ایس او پیز خلاف ورزی نظر آئی، کسی نے نہ ماسک پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

یاد رہے کہ پانچ اکتوبر کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف پر بغاوت اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تھانہ شاہدرہ میں درج کئے گئے مقدمے میں نون لیگ کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رہنماؤں پر بھی نواز شریف کی تقریوں کی تائید پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -