اشتہار

چار روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے چار  روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

معاونِ خصوصی برائے صحت نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر بروز پیر سے 31 اکتوبر تک 128 اضلاع میں انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ہر مہم میں پلوائیں کیونکہ ہم متحد ہوکر ہی پولیو سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت چیف سیکریٹری آفس میں پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم 26 اکتوبرسے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 94لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عالمی یوم پولیو کےموقع پر  آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان پولیو کے خلاف اپنی لڑائی میں بہت آگےنکل آیا ہے، میں پولیو فرنٹ لائن ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں‘۔

آصفہ بھٹو نے لکھا کہ ’پچھلے 2 سالوں میں ایک بار پھر پولیو کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے پلائیں  اور ملک کو پولیو سے پاک بنائیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں