اشتہار

بھارت میں خطرناک فضائی آلودگی، سانس لینا بھی محال ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ایئرکوالٹی گزشتہ روز بہت خراب ریکارڈ کی گئی، فضا میں آلودگی کے سبب دہلی کے مکینوں کو سانس لینے میں تکالیف اور مشکلات پیش آئیں۔

دہلی میں آج دوپہر بارہ بجے پی ایم 10 ایئر کوالٹی انڈیکس (کیو آئی) 321رہا اور پی ایم دو اعشاریہ پانچ انڈیکس 169 رہا جو کہ بہت خراب زمرے میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا کا تناسب انڈیکس جب صفر اور 50کے درمیان ہوتا ہے تو اسے ایک اچھا زمرہ سمجھا جاتا ہے جبکہ 51 اور 100 کے درمیان اطمینان بخش ہے۔

- Advertisement -

انڈیکس کے مطابق101سے 200کے درمیان معتدل، 201 سے 300 کے درمیان خراب اور301 اور400 کے درمیان بہت خراب اور جبکہ401 سے500 کے درمیان ہوتا ہے تو سب سے سنگین سمجھا جاتا ہے۔

ایئر کوالٹی اور موسم کی پیش گوئی اور ریسرچ ایجنسی کے مطابق دہلی کی 17 فیصد آلودگی پرالی جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔تاہم ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز ہوا کے معیار میں قدرے بہتری آسکتی ہے تاکہ وہ 289 انڈیکس پر برقرار رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم 18 ڈگری سیلسیس اور آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں