تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

مزیدار اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب

 اسپرنگ رولز بہترین اسنیکس ہیں ان کو چکن کے ساتھ چیز اور کٹی ہوئی سبزیوں سے بھر کر فرائی کیا گیا ہے تاکہ ان کا بہترین ذائقہ آپ کو ملے، بازار سے یہ اشیاء سب ہی خرید کر لاتے ہیں لیکن آپ انہیں باآسانی گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔

آسان اور صحت بخش اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جن میں کئی سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغی کے کی صورت میں پروٹین بھی شامل ہے۔

ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں اُبلی ہوئی چکن ،کٹی ہوئی بند گوبھی ،گاجر ،شملہ مرچ،نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں، اب اس میں سویا ساس، ہری پیاز ،ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی
طرح مکس کریں۔جانیئے لذیز اسپرنگ چکن رول بنانے کی آسان ترکیباب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں، اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنالیں، رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیزہ رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں، تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔

اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر کڑاھی سے نکال لیں، گھر کے تیار کردہ گرم اور مزیدار چکن اسپرنگ خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

Comments

- Advertisement -