اشتہار

دنیا بھر سے کرونا کے خاتمے کا مشن، بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن/واشنگٹن: جرمن اور امریکی ادویہ ساز کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں سے رواں سال دسمبر تک کروناویکسین کی حتمی تیاری کے امکانات روشن ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ‘پیفیزر’ نامی امریکی ادویہ ساز کمپنی بائیوٹیک ایس ای(جرمن کمپنی) کے ساتھ مل کر کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ویکسین کرسمس سے پہلے تیار ہوجائے گی۔

Pfizer Gets $1.95 Billion to Produce Coronavirus Vaccine by Year's End -  The New York Times

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کا ماننا ہے کہ آکفسورڈ یونیورسٹی سے پہلے ہی جرمن اور امریکی کمپنیاں اپنی ویکسین تیار کرلیں گی۔ معاہدے کے تحت ویکسین برطانیہ کو بھی فراہم کی جائے گی۔

پیفیزر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے نتائج چاہے مثبت ہو یا منفی جلد منظر عام پر لائیں گے، اگلے ماہ ویکسین رپورٹ مثبت رہی تو امریکی حکومت سے منظوری لی جائے گی تاکہ اس کی فراہمی اور مریضوں کے لیے استعمال یقینی بنایا جاسکے۔ خیال رہے کہ مذکورہ ویکسین برطانیہ بھی حاصل کرے گا۔

برطانیہ پیفیزر اور بائیوٹیک ایس ای کے علاوہ دیگر مزید 6 ادویہ ساز کمپنیوں سے معاہدہ کرچکا ہے جس کے تحت وہ ویکسین کی خوراکیں خریدے گا۔

دوسری جانب برطانوی ویکسین ٹاسک فورس کے مطابق کروناویکسین کی کرسمس سے پہلے دستیابی ممکن نہیں لگتی۔ واضح رہے کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ویکسین کے انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں