اشتہار

تعلیمی سرگرمیاں، عمان میں طلبا کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان میں اتوار سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہونے جارہا ہے، اس ضمن میں وزارت تعلمی نے اہم وضاحتیں جاری کی ہیں جن پر والدین اور طلبا کو عمل کرنا لازمی ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی وزارت تعلیم کے سکریٹری کے معاون ڈاکٹر عبداللہ بن خمیس امبوسیدی کا کہنا ہے کہ گریڈ 12 کے طلبا ہر متبادل ہفتے اسکول جائیں گے، جہاں ایک گروپ گھر سے آن لائن تعلیم حاصل کرے گا تو دوسرا گروپ اسکول جائے گا، مستقبل میں پالیسی تبدیل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر طلبا کی توجہ دیگر مضامین کے بجائے عربی زبان، ریاضی، انگریزی زبان اور اسلامی تعلیم پر مرکوز رکھی جائے گی، تعلیمی مراکز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر والدین کے درمیان روابط قائم کریں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عبداللہ بن خمیس امبوسیدی کا کہنا تھا کہ اسکول کے معیار اور رقبے کے حساب سے حاضری کی پالیسی بھی تیار کی گئی ہے، جہاں سماجی فافصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 سے 11 گریڈ کے بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

طلبا کیلئے لیپ ٹاپ کی ضرورت

مسقط گورنری میں ڈائریکٹر جنرل تعلیم علی الجوہوری کا کہنا ہے کہ گریڈ 11 اور 12 کے طلبا کو لیپ ٹاپ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ موبائل کے ذریعے آن لائن سیکھ سکتے ہیں۔ ایک مہینے میں دو کلاسز کے دوران 5 سے 10 تک کے گریڈ کے طلبا کو انفارمیشن ٹکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گریڈ 1-4 کے بچوں کو موبائل فون کے استعمال کی ضرورت پڑسکتی ہے کیوں کہ انہیں انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق پڑھایا جائے گا۔

اسکول بس اور تعلیمی مراکز کی صفائی کا نظام

علی الجوہوری کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیمی نے خصوصی طور پر طلبا کے لیے ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرایا ہے جہاں بچوں کو کرونا سے پاک سفری سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ڈرائیورز بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا تعلیمی مراکز میں پڑھائی کے دوران سفائی ستھرائی کرنے والے ملازمین کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

آن لائن تعلیم کیلئے نیٹ ورک کی سہولت

وزارت تعلیم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر العابری کا کہنا ہے کہ آن لائن تعلیم کے دوران انٹرنیٹ کی بہترین سہولت طلبا کو فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں