اشتہار

کویت حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت حکومت نے سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر اور روڈ سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر اور روڈ سائیکل چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر اس طرح کی برقی گاڑیاں نظر آئیں تو یہ دو ماہ کے لیے ضبط کرلی جائیں گی، عوام کی جانب سے یہ اقدام ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

کویت کی سڑکوں پر اس طرح کی گاڑیاں ناصرف چلانے والے بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں الیکٹرک اسکوٹر رائڈ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نوجوان گلیوں اور پیدل چلنے والے راستوں پر بھی روڈ سائیکل اور برقی اسکوٹر دوڑا رہے ہیں جو ایک تشویش کا سبب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں