اشتہار

فرانس کی ٹکٹیں، ویزہ اور ٹورز کے بائیکاٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے فرانسیسی صدر کے توہین آمیز رویے پر فرانس کی ٹکٹنگ اور ٹورز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان ٹریول ایجنٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سےفرانس کی ٹکٹنگ اور ٹورز کا مکمل بائیکاٹ کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کیلئے ہر قسم کی ویزہ پالیسی کا بھی بائیکاٹ کررہےہیں، حضورﷺکی ناموس سب سے عزیز ہے۔

شہری فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اردوان کی اپیل

- Advertisement -

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ عوام سےفرانس کی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل کرتےہیں، فرانس نےپوری دنیاکےمسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

فرانس س میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کیخلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر میں نبی مہربانﷺکی محبت میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں مصنوعات کا بائیکاٹ، فرانسیسی معشیت کو بڑا جھٹکا

دنیا بھرمیں مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد مسلم ممالک کے ساتھ فرانس کی سو ارب ڈالر کی تجارت خطرے میں پڑ گئی، جس سے فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

کویت میں بھی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں