جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

موٹر سائیکل چوری کی واردات اتنی آسان کیوں؟ فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ایک واردات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی واردات کتنی آسانی سے کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون بلاک 15 اے میں ایک ہی علاقے میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی ہیٹرک ہو گئی ہے، گزشتہ روز ہونے والی واردات ایک ماہ کے اندر اسی علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی تیسری واردات ہے۔

واردات کے لیے دو افراد موٹر سائیکل پر آئے، ایک نے آسانی سے کچھ ہی دیر میں موٹر سائیکل کا تالا کھولا، بائیک اسٹارٹ کی اور چلتا بنا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پینٹ شرٹ پہنے ایک ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے، ملزم اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل سے اتر کر آیا اور پہلے گلی کا جائزہ لیا۔

اس کے بعد ملزم نے بہ آسانی موٹر سائیکل کا لاک توڑا اور پھر تاریں جوڑ دیں، جب کہ واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار ساتھی بیک اپ پر موجود رہا۔

پریشان کن بات یہ ہے کہ ملزم نے سیکنڈوں کے اندر واردات کی اور موٹر سائیکل لے اڑا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں