جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ کے جواب میں ’ناقابل برداشت عمل‘ کے بارے میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے لکھا مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر پر عمل نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، قصہ مختصر آپ کا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یو این واچ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی ہیومن رائٹس کونسل میں رکنیت کو ناقابل برداشت کہا تھا۔

توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ پر رد عمل میں سوال اٹھایا کہ کیا آپ واقعی اصلی ہیں؟ کشمیر جل رہا ہے آپ خاموش ہیں، فلسطین جل رہا ہے آپ خاموش ہیں۔

اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرگئے اور آپ نے کچھ نہیں کہا، آپ میں اتنی ہمت ہے کہ اس قوم سے سوال کریں جو زیادہ متاثر ہوئی، آپ اس شخص سے سوال کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں