ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کی لین دین کے الزام میں بالی ووڈ ڈائریکٹر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ قتل کیس میں منشیات کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی این سی بی کی ٹیم نے بالی ووڈ کی کئی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر فیروز نادید والا کے گھر پر گزشتہ رات چھاپہ مارا۔
این سی بی نے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کو اہلیہ سمیت گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے منشیات کے چار پیکٹ بھی برآمد کیے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ فیروز نادید والا اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔
بعد ازاں فیروز نادید والا کو این سی بی نے رہا کردیا جبکہ اُن کی اہلیہ کو حوالات منتقل کردیا۔
اس سے قبل این سی بی نے بالی ووڈ ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا، پیشی نہ ہونے پر تحقیقاتی ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں کو حراست میں لیا۔
Film producer Firoz Nadiadwala’s wife has been arrested today: Sameer Wankhede, Zonal Director of the Narcotics Control Bureau, Mumbai, on a drug-related case pic.twitter.com/jOhYmONtHF
— ANI (@ANI) November 8, 2020
قبل ازیں این سی بی نے منشیات کا کام کرنے والے کئی ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا جنہوں نے کئی شوبز شخصیات کو منشیات فراہم کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت، بھارتی ٹی وی چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کا حکم
چند روز قبل این سی بی نے اسٹارس کے ڈائریکٹر اگیسیالوس ڈیمیئریڈس کو بھائی سمیت گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں تھیں۔
Narcotics Control Bureau is conducting raids at five locations- Malad, Andheri, Lokhandwala, Kharghar and Koparkhairane. #Maharashtra https://t.co/aTo3WWSC8D
— ANI (@ANI) November 8, 2020
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم بائیس ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ فیروز نادید نے بالی ووڈ کی بلاک باسٹر فلمیں ’پھر ہیرا پھیری، آوارہ پاگل دیوانہ اور ویلکم‘ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔